ساہیوال، ہائی سیکورٹی جیل کے سینکڑوں ملازمین کی سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف ہڑتال

ڈی آئی جی کے ہڑتالی ملازمین سے دوگھنٹے تک کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم

بدھ 23 نومبر 2016 19:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال میں سینکڑوں ملازمین نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے رویہ کے خلاف ہڑتال کر دی اور ملازمین نے مظاہرہ کیا اور سپرنٹنڈنٹ جیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

اس مظاہرے اور احتجاج کی قیادت غلام محمد ، شکیل احمد اور محمد عارف نے کی ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ساہیوال ڈویژن نوید رائوف نے موقعہ پر پہنچ کر ہڑتالی جیل ملازمین سے دو گھنٹے تک مذاکرات کیے اور جیل ملازمین کو سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکورٹی جیل کی طرف سے دیے گئے تمام شو کاز نوٹس واپس لینے کا حکم دیا اور ہڑتالی ملازمین کو یقین دلایا کہ ان سے کوئی نا انصافی نہیں ہوگی اور نہ ہی ملازمین کی ڈیوٹی کا روسٹر کوئی بھتہ لیکر بنائے گا بلکہ روسٹر وہ خود اپنی نگرانی میں جاری کرائینگے جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال ختم کر دی اور ڈیوٹی پر آگئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں