ساہیوال،شادی سے ایک ماہ قبل 18سالہ لڑکی نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 23 نومبر 2016 15:22

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) غلہ منڈی میں 18سالہ لڑکی عائشہ نے شادی سے ایک ماہ قبل زہریلے کالے پتھر کو کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق غلہ منڈی کے اصغر کی 18سالہ بیٹی عائشہ کی مرضی کے خلاف اس کے والدین نے اس کی شادی کی تاریخ مقرر کر دی وقوعہ کے وقت جب عائشہ موبائل پر بات کرنے لگی تو اس کے بھائی نے موبائل چھین لیا اور اسے موبائل کے استعمال پر پابندی لگا دی جس پر دلبرداشتہ ہو کر عائشہ نے زہریلا کالا پتھر کھا لیا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لا یا گا مگر وہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں