تحریک انصاف کے قائدین پانامہ لیکس پر متوقع فیصلے سے پریشان ہیں، رہنما مسلم لیگ ن عمران ادریس

منگل 22 نومبر 2016 20:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما عمران ادریس چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے قائدین پانامہ لیکس پر متوقع فیصلے سے پریشان ہیں، پانامہ لیکس کے حوالہ سے تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اورباہمی اختلافات منظر عام پر بھی آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان اوران کے حواری جس طرح پانامہ لیکس پر اخباری تراشوں کے ذریعے سیاسی دوکانداری چمکارہے تھے وہ بھی اب ختم ہونے کے قریب ہے کیونکہ اب پانامہ لیکس ایک مردہ گھوڑا ہے جس کامقصد پاکستان کے محب وطن وزیراعظم میاں نوازشریف اورمنتخب حکومت کے خلاف سازشیں و دیگر معاملات پر سازشیں کرنے والے سیاستدان اپنی شکست کے خوف سے اوٹ پٹانگ بیانات دے رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ لیکس کے معاملے پر سرخرو ہوں گے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں