شہریوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،کمشنر ساہیوال بابر حیات

منگل 22 نومبر 2016 20:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2016ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہترین اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر و ٹیچنگ ہسپتال کو عہد حاضر کے مطابق ماڈرن ہیلتھ یونٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔خطیر رقم سے زیر تکمیل یہ منصوبہ رواں مالی سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔

منگل کو ساہیوال ڈویژن کے کمشنر بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔کمشنر نے ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا تفصیلی معائنہ کرنے سے قبل ایم ایس کے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ساہیوال میں مذکورہ یونٹ کا ترقیاتی منصوبہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارکنگ ایریا میں کھڑی کی جائیں جبکہ ڈاکٹروں کی اپنے یونٹس میں وقت پر موجودگی سمیت ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت وسائل کی کسی سطح پر کمی نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ترقیاتی منصوبے سمیت دیگر امور مکمل پیشہ وارانہ اور ایماندارانہ طریقے سے ادا کئے جائیں۔انہوں نے مریضوں کی سہولت اور دیکھ بھال کے جملہ امور سائنسی بنیادوں پرٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں