ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و قیمتی اشیاء سے محروم ،مزاحمت پر ایک شخص زخمی

منگل 22 نومبر 2016 19:45

ْساہیوال۔22 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2016ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی‘ طلائی زیورات ودیگر قیمتی اشیاء سے محروم جبکہ ڈاکوئوں میں مزاحمت کے دوران ایک شہری زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 82/6-Rمیںہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان رات کے وقت مشتاق احمد کے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے نقدی اورطلائی زیورات وغیرہ مالیتی62ہزارروپے چھین لئے ۔

مزاحمت پر ملزمان نے مشتاق احمد کے بھائی محمد عباس پر تشدد کرکے زخمی کردیا اور فرارہوگئے۔ دوسری واردات 97/9-Lکے قریب ہوئی یہاں 85/6-Rکامحمدزبیر اپنے ساتھیوں فرید اور اعجاز کے ہمراہ کار نمبری2154/MNB پر ساہیوال سے پاکپتن جارہاتھا کہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور کار و نقدی کل مالیتی 10لاکھ 69ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں