ساہیوال، محکمہ مال کا پٹواری 25ہزار رروپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 22 نومبر 2016 14:07

ساہیوالر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2016ء) انسداد رشوت ستانی پولیس ساہیوال کی ایک ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی قیادت میں چھاپہ مار کر محکمہ مال کے پٹواری اشفاق احمد کو 25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے 25ہزار روپے کی نقدی برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ مال 7-119ڈی آر کے پٹواری نے ایک دوکاندار افراہیم کے تین لاکھ روپے کے انتقال کے اندراج کے لیے پٹواری نے پچاس ہزار روپے رشوت طلب کی بعد میں 25ہزار روپے میں انتقال کااندراج کرنے کا طے پا گیا جس پر افراہیم نے انسداد رشوت ستانی پولیس کو اطلاع دے دی جس پر انسداد رشوت ستانی ساہیوال کے سرکل افسر غنظنفر طفیل اور اعجاز احمد نے جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ کاشف لیاقت کی قیادت میں چھاپہ مار کر پٹواری اشفاق احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

انسداد رشوت ستانی پولیس نے مقدمہ 161ت پ اور 5/2/47پی سی اے درج کرکے پٹواری کو حوالات میں بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں