ساہیوال ،ْنامہ سیال پانی کا تنازعہ تشدد سے 65سالہ کسان قتل

غوثیہ کالونی داماد کی فائرنگ سے زخمی سسر بھی جاں بحق

اتوار 20 نومبر 2016 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2016ء) نواحی گائوں نامہ سیال میں پانی کے تنازعہ پر ایک کسان غلام محمد کھرل کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا ،ْغوثیہ کالونی ساہیوال میں داماد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سسر خلیل احمد بھی جاں بحق ہوگیا نامہ سیال تھانہ بہادر شاہ کے علاقہ میں آج راجباہ کی ٹیل پر پانی بند کرنے کے تنازعہ پر غلام محمد کھرپینسٹھ سالہ کو طالب کاٹھیا ، خالد کاٹھیا دو بھائیوں نے اپنے کزن شہباز کے ہمراہ تشدد کرکے پھینک دیا جس پر غلام محمد کھرل سر میں اینٹ لگنے کے سبب جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دریںاثناء غوثیہ کالونی ساہیوال میںتیرہ نومبرکی رات کو بیوی کے روٹھ جانے پر اسے منانے میں ناکامی پر سسر خلیل احمد کو پستول سے فائرنگ کر کے محمد اکرم نے گولیاںمارکر شدید زخمی کر دیا تھا جو آج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے دونوں لاشیںپوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپر دکر دی ۔تھانہ بہادر شاہ اور تھانہ غلہ منڈی پولیس نے قتل کے دو مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں