ساہیوال، پولیس کی حراست سے گرفتار اے ایس آئی فرار ، چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج چاروں معطل

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) تحصیل کچہری چیچہ وطنی سے فراڈ ، دھوکہ دیہی اوراختیارات کے ناجائز استعمال کا گرفتار تھانہ کسووال پولیس کا اے ایس آئی نصیر احمد فرار ہو گیا ، چاروں پولیس اہلکار معطل اور مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کسووال پولیس نے 16نومبر کو چک 12-118ایل میں جعل سازی، دھوکہ دیہی اور فراڈ سے اختیارات کاناجائز استعمال کر تے ہوئے ایک بیگناہ شہری محمد سجا دکو گرفتار کرنے پر نصیر احمد پولیس کے اے ایس آئی اور اس کے ساتھی عبدلرزاق کو گرفتار کر لیا گیا تھا کہ جب سکندر خاں پولیس سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل ملزم نصیر احمد تھانیدار پیٹی بھائی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے لائے تو اسے ہتھکڑی نہیں لگائی گئی تھی نصیر احمد موقعہ پا کر فرار ہوگیاجس پر پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے محمد ایوب انسپکٹر کی رپورٹ پر پولیس سب انسپکٹر سکندر ، دو کانسٹیبلوں اور فرار ہونے والے اے ایس آئی نصیر احمد کے خلاف 224-223 ت پ 155سی پولیس آڈر 2002کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام کے حکم پر چاروں پولیس اہلکاروںکو معطل کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں