محکمہ داخلہ پنجاب نے انسداد دہشت گردی ساہیوال کی عدالت میں بھرتی پر پابندی لگا دی

ہفتہ 19 نومبر 2016 21:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے فوری طور پر گریڈ- ایک سے گریڈ چار تک ملازمین کی بھرتی پر پابندی لگا دی ہے انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال نے عدالت کے سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 25نومبر تک امیدواروں سے درخواستیں طلب کر رکھی تھی اب بھرتی کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور محکمہ داخلہ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال میں بھرتی کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو سمری بھیج کر (این او سی)کے بعد بھرتی ہو سکے گی۔ اس سلسلہ میں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کمشنروں اور انسداد دہشت گردی پنجاب کی عدالتوںکے ججز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں