چوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکونقدی اور طلائی زیورات سمیت دیگر سامان لے اڑے

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:54

ساہیوال۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزدملزمان تین موٹرسائیکلیں‘ موبائل فون ‘نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔ چوری کی واردات تحصیل آفس کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمد امیر کی موٹرسائیکل نمبری6787/SLN مالیتی 50ہزارروپے چراکرلے گئے۔

(جاری ہے)

دیگر وارداتوں ایکسائز آفس کے باہر دو نامعلوم ملزمان نے شہباز خان کی بلا نمبری موٹرسائیکل مالیتی90ہزارروپے ‘ جی ٹی روڈ الفلاح چوک میں نامعلوم ملزمان نے وجاہت صدیق کی موٹرسائیکل نمبری901/SLN مالیتی1لاکھ5ہزارروپے‘ دیپالپور بازار میں نامعلوم ملزمان نے ظفرا قبال کی جیب سے موبائل فون مالیتی75ہزارروپے‘ طارقب بن زیاد کالونی میں گھرکی ملازمہ نسرین وغیرہ4ملزمان نے رضوان افضل کے گھرسے نقدی وطلائی زیورت 11تولے مالیتی 5لاکھ55ہزارروپے اور 82/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے نذر حسین کے گھر سے دو موبائل فون مالیتی 48ہزارروپے چرالئے۔

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں