ڈی پی او نے ساہیوال کے متعدد تھانوںکے ایس ایچ اوز تبدیل کردیئے

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:54

ساہیوال۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف اکرام نے ضلع بھر کے متعدد تھانوںکے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او سٹی انسپکٹر امداد خا ن کو تبدیل کرکے تھانہ فتح شیر اور ان کی جگہ انسپکٹر رائے ایوب کو تھانہ سٹی ‘ انسپکٹر آصف وٹو کو ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی‘ انسپکٹر جاوید خان کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن ‘محمد اسماعیل کو ایس ایچ او تھانہ یوسف والا ‘ انسپکٹر محمود الحسن کو ایس ایچ او تھانہ نورشاہ ‘الله دتہ کو ایس ایچ او کمیر‘ سب انسپکٹر زمان وٹو کو ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ رحیم‘ سب انسپکٹر ظہور پراچہ کو ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی‘ رائے خضر حیات کو ایس ایچ او تھانہ غازی آباد ‘زمان خان کو ایس ایچ او اوکانوالہ اور انسپکٹر چوہدری عبدالرشید کو ایس ایچ او کسوال تعینات کیاہے۔

مذکورہ افسران نے اپنے اپنے عہدوںکا چارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں