ڈکیتی و چوری کی وارداتیں،شہری قیمتی اشیاء ونقدی سے محروم

جمعہ 18 نومبر 2016 19:01

ساہیوال۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں نامعلو م و نامزد ملزمان لاکھوں روپے نقدی ‘طلائی زیورات اور جھوٹی لے اڑے ۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات اڈہ مائی والی مسجد 90/6-Rہوئی یہاں محمدارشد اپنی زرعی ادویات کی دوکان پر موجود تھا کہ اس دوران 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور گن پوائنٹ پر 3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ چوری کی وارداتوں دیپالپور بازار میں محمدعمران وغیرہ 4ملزمان نے محمدرمضان کے گھر سے نقدی اورطلائی زیورات مالیتی 45ہزار روپے اور 94/9-Lمیں وارث وغیرہ 5ملزمان نے عمران فاروق کی جھوٹی مالیتی 50ہزار روپے چرالی ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں