منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، 5کلو چرس اور 39لیٹرشراب برآمد، 6ملزمان گرفتار

جمعہ 18 نومبر 2016 19:01

ساہیوال۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 5کلو چرس اور 39لیٹرشراب برآمد 6ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ویو ہوٹل کے قریب چھاپہ مار کر عبدالرزاق سے 10لیٹرشراب ‘86/9-Lمیں نوید احمد سے 10لیٹرشراب ‘گرلز کالج چوک میں محمدعثمان سے 19لیٹرشراب ‘ 87/9-Lمیں عمران سے 1345گرام چرس ‘پاکپتن چوک میں اعجاز احمد سے 1330گرام چرس ‘لاری اڈہ کے قریب حیدر سے 1335گرام چرس اور 101/9-Lمیں 875 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں