ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

جمعہ 18 نومبر 2016 19:01

ساہیوال۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2016ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا ۔پہلا حادثہ بھٹونگر جھال روڈ پر گلی نمبر 5کے قریب پیش آیا یہاں تیزرفتار موٹرسائیکل رکشہ کی بریک خراب ہونے سے فٹ پاتھ میں ٹکرا کر سامنے سے آنے والے مزدا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں گلی نمبر6کا رہائشی 22سالہ سرور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

دوسراحادثہ بائی پاس ہڑپہ روڈ پر پیش آیا یہاں تیز رفتار بس نمبری 4775/LOKموٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔تیسرا حادثہ ملتان روڈ پر 132/9-Lکے قریب پیش آیا ۔یہاں تیز رفتار کا ر موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 190/9-Lکارہائشی ڈائنل مسیح موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی یعقوب مسیح شدید زخمی ہو ا جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں