ساہیوال، ٹریفک حادثات دو محنت کش جاں بحق ،ایک ہی خاندان کے پانچ باراتی اور ایک محنت کش شدید زخمی

جمعہ 18 نومبر 2016 15:09

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2016ء) آج یہاں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے دوران دو محنت کش ہلاک اور چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ جھال روڈ پرسلاٹر ہائوس کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل سوار محمد سرور قصاب کو روند ڈالا جو کہ موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔متوفی سلاٹر ہائوس محنت مزدور ی کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر چک 9-132ایل کے قریب یو ٹرن پر ایک تیز رفتار کار نمبر 4795 ایل ای جی اور موٹر سائیکل نمبر 6128ایل ای ایل میں ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک محنت کش دانیال جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی یعقوب مسیح شدید زخمی ہوگیا اور کار میں سوار ڈرائیور اور چار عورتیں زخمی ہو گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ کار میں سوار خاندان ایک بارات کے ساتھ ملتان سے شیخوپورہ جا رہے تھے کہ یو ٹرن پر اچانک موٹر سائیکل سوار سامنے آگئے کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل کو بچانے کی خاطر کار کا رخ موڑا تو کار فٹ پاتھ پر چڑ ھ کر الٹ گئی جس سے پانچ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس تھانہ سٹی اور پولیس غلہ منڈی نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں