ساہیوال،چہلم شہادت امام حسین ؓ کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کااجلاس

بدھ 16 نومبر 2016 22:03

ساہیوال۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) چہلم بسلسلہ شہادت امام حسین ؓ کے انتظامات کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کااجلاس ڈی سی او شوکت علی خان کھچی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ فلسفہ شہادت کی بنیاد امن ‘سلامتی اور صبرو تحمل ہے جس کے ذریعے ہم معاشرے میں پائیدار امن قائم کر سکتے ہیں،اجلاس میں چہلم شہادت امام حسین ؓ کی مجالس، روٹس کی سکیورٹی و صفائی سمیت روشنی کا معقول انتظام کرنے کی متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی،اجلاس میںڈی پی اوعاطف اکرام ،اے ڈی سی جی رضوان نذیر ، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری ،مولاناحسن معصومی ،احسان الحق فریدی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں