ساہیوال،مختلف وارداتوں میں ملزمان 2کاریں اور ایک موٹرسائیکل لے اڑے

پیر 14 نومبر 2016 19:28

ساہیوال۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم و نامزد ملزمان 2کاریں اور ایک موٹرسائیکل لے اڑے۔

(جاری ہے)

چوری کی واردات مشن ہسپتال کے عقب میںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان سردار ساجد اقبال کی کار نمبریF 7704/LW مالیتی 4لاکھ روپے چراکرلے گئے۔ دیگر وارداتوں کربلا روڈ پر محمد ادریس وغیرہ 5ملزمان نے ندیم احمد چوہدری کی کار نمبری 6620/LEDمالیتی 18لاکھ25ہزارروپے چرا لی جبکہ دو نامعلوم ملزمان نے احتشام کی موٹرسائیکل نمبری 488/SLK مالیتی 52ہزارروپے ڈاکٹر کے کلینک کے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں