ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کل ہوںگے

پیر 14 نومبر 2016 19:28

ساہیوال۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کل ضلع کونسل ہال میں ہوںگے۔ انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسر احمد خاور شہزاد ہیں جنہوںنے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی ہے۔ انتخابات میں ٹیکنو کریٹ اور یوتھ کی1-1سیٹ پر ون ٹو ون مقابلہ ہوگا جبکہ کسان کی تین‘ اقلیتوں کی 4اور خو اتین کی 15نشستوں کیلئے امیدواروں میں مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹیکنو کریٹ سیٹ کیلئے چوہدری عبدالغفار اور اشرف دیول اور یوتھ کی سیٹ کیلئے علی رضااور عمران سلیمان کے درمیان اور کسان کی 3سیٹوں کیلئے اویس ‘ سلیم سہو ‘ اشرف آرائیں اور صدیق بلوچ کے درمیان زبر دست مقابلے کا امکان ہے ۔پہلی تین پوزیشنوں پرآنے والے امیدوار کامیاب ہوںگے جبکہ اقلیتی نشستوں پر پہلی 4پوزیشنوں اور خوا تین نشستوں پر پہلی 15پوزیشنوں پر آنے والی خوا تین امیدواران کامیاب ہو ںگی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں