ساہیوال آرٹس کونسل میں پینٹنگز کی تین روزہ نمائش آج شروع ہو گی

پیر 14 نومبر 2016 19:28

ساہیوال۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2016ء) پنجاب کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام کلر آف پاکستان کے عنوان سے ساہیوال آرٹس کونسل میں تین روزہ پینٹنگز کی نمائش 15 نومبر سے 17 نومبر تک جناح ہال میں منعقد کی جا رہی ہے جس میں ملک کے نامور مصوروں کے فن پاروں کو بھی رکھا گیا ہے ۔ نمائش کا افتتاح کمشنر ساہیوال بابر حیات تارڑ کریں گے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں منٹگمری سے ساہیوال نام کی تبدیلی کے 50 سال مکمل ہونے پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی خصوصی تقریب 16 نومبر بروز بدھ شام 7 بجے جناح ہال میں منعقد ہو گی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات کو خصوصی ایوارڈ دیئے جائیں گے ۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر عشر و زکوٰة ملک ندیم کامران ہوں گے جس کے آخر میں محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں