ضلع کونسل ساہیوال کی 24نشستوں کے لیے پولنگ 15نومبر کو ہوگی ،48امیدوار میدان میں ہیں

پیر 14 نومبر 2016 14:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) ضلع کونسل ساہیوال کی مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ 15نومبر کو ضلع کونسل ہال ساہیوال میں ہوگی ۔پولنگ صبح 8بجے سے 4بجے تک ہوگی۔

(جاری ہے)

خواتین کی 15نشستوں کے لیے 25امیدوار ، کسان کی 3نشستوں کے لیے 8امیدوار،یوتھ کی ایک نشست کے لیے 2امیدوار ، ٹیکنو کریٹ کی ۱نشست کے لیے 2امیدوار اور 4اقلیتی نشستوں کے لیے 11امیدواروں میں مقابلہ ہوگا ۔ ضلع کونسل کی 24نشستوں پر 48امیدواروں میں مسلم لیگ (ن )کے ٹکٹ پر 24امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ آزاد اور تحریک انصاف کے 24امیدوار بھی میدان میں ہیں ۔ مسلم لیگ (ن)کے ارکان اسمبلی کے دھڑے آزاد امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں