ساہیوال،قاری محمد طاہر رشیدی کا اغواء ،پانچ روز گزر گئے ،کوئی سراغ نہ مل سکا

اتوار 13 نومبر 2016 18:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) آغا بشیر ٹائون غلہ منڈی سے ایک مسجد کے خطیب اور جمعیت العمائے اسلام (فضل الرحمن گروپ)ساہیوال کے رہنما ء قاری محمد طاہر رشیدی کے اغواء کا مقدمہ درج کرانے کے لیے اس کے بیٹے محمد عمر طاہر رشیدی نے تھانہ غلہ منڈی میں درخواست دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق 9نومبر کو دن دیہاڑے پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈالہ گاڑیوں میں سوار بارہ مسلح افراد نے نہر پل 9ایل مین گیٹ جامعہ علوم شرعیہ کے قریب سے اغواء کر لیا گیا تھا جب جمعیت العمائے اسلام کے ترجمان مولانا عبدالرزاق مجاہد نے پولیس سے معلوم کیا تو پولیس نے انکی گرفتاری سے لا علمی کا اظہار کیا تھا جس پر ورثاء نے خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں قتل کی نیت سے اغواء کیا گیا ہے ۔

تاہم ڈی پی او کے حکم پر پولیس کی ایک ٹیم قاری محمد طاہر رشیدی کے اغواء کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں