ساہیوال، گیس سلنڈر دھماکہ ، جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی

اتوار 13 نومبر 2016 18:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2016ء) عزیز آباد کالونی ساہیوال میں گیس سلنڈر دھماکہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہو گئی مزید دو کی حالت نازک ہے ۔ 4نومبر کی رات کو عزیز آباد کالونی میں جابر خاں کے گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے سبب دھماکہ سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجہ میں نو افراد بری طرح جھلس گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جن میں سے آٹھ افراد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر لاہور کے دو ہسپتالوں میو ہسپتال اور جناح ہسپتال شفٹ کر دیا گیا تھا جس کے بعد رضیہ دم توڑ گئی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جابر کی بہو رخسانہ ،بچیاں صباء ، سمیہ ، نمرہ انعم اور بچہ سہیل صابر ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ریحا نہ لیاقت اور حسن صادق کی حالت ہسپتال میں نازک ہے چوبیس گھنٹوں کے دوران جب پانچ جنازے اٹھے تو علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں