ساہیوال،رسم مہندی میں فائرنگ ،دولہا سمیت7 افراد کیخلاف مقدمہ درج،ایک گرفتار

جمعرات 10 نومبر 2016 15:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2016ء) نواحی چک 164اے 9ایل میں شادی کی تقریب میں فائرنگ پولیس نے دولہا اسکے دو بھائیوں سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایک گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق بدھ کی رات اسی چک کے عدنان چوہان کی رسم مہندی تھی جس میں اس کے دوستوں عامر اور دیگر تین نامعلوم نوجوانوں اندھا دھند فائرنگ کی گولیوںکی گن گرج سے پورا چک گونج اٹھا جس پر پولیس غازی آباد نے چھاپہ مار کر فائرنگ کرنے والے میلسی سے آئے ہوئے مہمان عامر کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم فرار ہو گئے ۔

پولیس غازی آباد نے دولہا عدنان چوہان اسکے دو بھائیوں جاوید چوہان، بابر چوہان مہمان عامر سمیت سات ملزموںکے خلاف شادی آرڈیننس کی دفعہ 3کی خلاف ورزی کے ایکٹ اور 337ایچ ٹو ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں