ڈسٹرکٹ کونسل ہال ساہیوال کی ریزرو سیٹوں کے الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر گئی ہیں ، 15 نومبر کو ضلع کونسل ہال میں مکمل طور پر غیر جانبدارانہ الیکشن کا عمل یقینی بنایا جائے گا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد خاور شہزاد کا اجلاس سے خطاب

بدھ 9 نومبر 2016 19:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کونسل ہال ساہیوال کی ریزرو سیٹوں کے الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر گئی ہیں اور 15 نومبر کو ضلع کونسل ہال میں مکمل طور پر غیر جانبدارانہ الیکشن کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔یہ بات ریٹرننگ آفیسرساہیوال اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ احمد خاور شہزاد کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں بتائی گئی جس میں الیکشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر پولنگ سکیم میں تبدیلی کر دی گئی ہے اور اب 5 پولنگ آفیسرز کی بجائے ایک ہی پولنگ آفیسر ڈیوٹی دے گا۔ ریٹرننگ آفیسر احمد خاور شہزاد نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 15 نومبر کو ہونے والے اس الیکشن میں 88 یونین کونسلوں کے ووٹر اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

ہر ووٹر 5 ووٹ کاسٹ کرے گا اور یوں ٹوٹل 440 ووٹ کاسٹ کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا اور 4 بجے سے پہلے مکمل ووٹ کاسٹ ہونے کی صورت میں بھی 4 بجے سے پہلے نتائج کے اعلان کا عمل شروع نہیں کیا جائے گا۔ احمد خاور شہزاد نے ہدایت کی کہ 14 اور 15 نومبر کو ضلع کونسل ہال میں کوئی فنکشن منعقد نہ کیا جائے تا کہ الیکشن انتظامات پر کوئی اثر نہ پڑے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولنگ کے تمام عمل کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے جن کی نگرانی ڈی پی او ساہیوال کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشن کی حدود میں ووٹرز کو اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں بلا تفریق کوئی پریشر قبول نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں