سیل شدہ دوکان کے تالے توڑنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

منگل 8 نومبر 2016 20:10

ساہیوال۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء)سیل شدہ دوکان کے تالے توڑنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق جہا زگرائونڈ میں ایک نوجوان محمد ساجد نے ایل پی جی گیس ری فلنگ کی دوکان بنائی ہوئی تھی جو غیرقانونی ہونے پر ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات نے سیل کردی جسے ملزم ساجد نے بغیر اجازت سیلیں توڑ کر غیر قانونی گیس ری فلنگ کا سلسلہ شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہو ئے تھانہ سٹی کو اطلاع کردی ۔ پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں