تاوان کیلئے اغواء ہونیوالے تیسری جماعت کے طالب علم کی نعش برآمد،2ملزم گرفتار

منگل 8 نومبر 2016 20:09

ساہیوال۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) تاوان کیلئے اغواء کئے جانے والے تیسری جماعت کے طالب علم کی نعش برآمد‘ 2ملزمان حراست میں لے لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عنایت الٰہی کالونی 90/9-L کے رہائشی 8سالہ بچہ ارحم جوتیسری جماعت کاطالب علم تھا کو دوروز قبل تاوان کے لئے اغواء کیاگیااور ملزمان نے بچے کی والدہ سے 10لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ پولیس نے جدید سائنسی طریقہ تفتیش کے لئے دوملزمان احسن اورمصدق کو ٹریس کرکے حراست میں لے لیا جس کے بعد بابافرید پارک کالونی میں ایک اکیڈمی کے کمرے سے بچے کی نعش برآمد کرلی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے بچے سے بدفعلی کی کوشش کی اور اسے گلادباکر قتل کردیا۔ پولیس مزیدتفتیش کررہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں