منٹگمری سے ساہیوال نام کی تبدیلی کے 50سال مکمل ، ساہیوال آرٹس کونسل گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقادکریگا

منگل 8 نومبر 2016 20:09

ساہیوال۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) منٹگمری سے ساہیوال نام کی تبدیلی کے 50سال مکمل ہونے پر ساہیوال آرٹس کونسل گولڈن جوبلی تقریبات کا انعقاد کررہی ہے جو پورا ہفتہ جاری رہیںگی۔ تقریبات کا افتتاح 14نومبر کو گورنمنٹ کالج ساہیوال میں ڈھولے اور ماھیے کے مقابلوں سے ہوگا اور 15سے 17نومبر تک آرٹس کونسل میںملک کے معروف مصوروں کی پیٹنگس کی نمائش منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

16نومبر کو بڑی تقریب جناح ہال میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زکوٰة وعشر ملک ندیم کامران اور کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ ہونگے۔ تقریب میں پچھلے 50سالوں میں ساہیوال کے عوام کی خدمت کرنے اورشہر کانام ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے والے شہریوںکو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیئے جائیںگے ۔ اس موقع پر ساہیوال کی تاریخ دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی ۔ تقریب میں جھومر ‘ مزاح اور موسیقی بھی پیش کی جائے گی تاکہ حاضرین کو بھرپور تفریح فراہم کی جائے۔ ان تقریبات کے سلسلہ میں ایک روزہ فیملی ڈرامہ فیسٹیول جناح ہال میں 19نومبر کی شام منعقد ہوگا جس میں معاشرتی پہلوئوںکو اجاگر کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں