ناکہ لگا کر راہگیروںکو لوٹنے والے 2ڈاکو گرفتار ٬اسلحہ وموٹرسائیکل برآمد

پیر 7 نومبر 2016 21:47

ساہیوال۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)ناکہ لگا کر راہگیروںکو لوٹنے والے 2ڈاکو گرفتار ‘ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل وغیرہ برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 143/9-L کے قریب 2نامعلوم ڈاکو ناکہ لگاکر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ دیہاتی اکٹھے ہو گئے اور ڈاکو بھاگ کھڑے ہو ئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ دیہاتیوں نے تعاقب کرکے دونوں ڈاکوئوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان عمران عرف مانی اور ناصرعرف ناصری سے رائفل اور موٹرسائیکل وغیرہ برآمد ہو ئی ہے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم مصروف تفتیش ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں