معروف شاعر نصیر احمر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

پیر 7 نومبر 2016 21:47

ساہیوال۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء)معروف شاعر نصیر احمر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔گزشتہ روز قبرستان ماہی شاہ ساہیوال میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نصیر احمر تمام عمر ساہیوال میں مقیم رہے اور شعری تخلیق کے حوالے سے ملکی سطح پر معروف ہوئے۔

ان کی حمد و نعمت اور غزلیہ شاعری پر مشتمل کتابیں شائع ہو کر پذیرائی حاصل کر چکی ہیں۔وہ ممتاز شاعر تبسم رومانی اور مراد لکھنوی اور جعفر شیرازی سے کسب فیض کرتے رہے۔ان کی وفات سے اردو شاعری حقیقی تخلیق کارسے محروم ہو گئی ہے ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ان کی رہائش گاہ 3-Yطارق بن زیاد کالونی ساہیوال میں آج صبح 8بجے ہو گی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں