حکومت پنجاب نے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے 100ارب روپے کا پیکیج دیا ہے٬مظہر فرید

پیر 7 نومبر 2016 21:47

ساہیوال۔7 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2016ء) اسسٹنٹ ڈائریکڑ اراضی لینڈ ریکارڈ محمد مظہر فرید نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے 100ارب روپے کا پیکیج دیا ہے تاکہ کسانوں کو ریلیف ملے اور وہ زرعی پیدا وار بڑھانے کیلئے اپنا اہم کردار اداکرسکیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں ایک ملاقات میں انہوںنے کہاکہ ساہیوال کے 281دیہاتوں میں سے 271دیہاتوںکا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوچکاہے جبکہ باقی 10دیہاتوںکا ریکارڈ بھی رواں ماہ کے دوران ہی کمپیوٹرائزڈ کردیاجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکاروں اور کسانوں کو بلاسود قرضوں کے حصول کیلئے رجسٹریشن کاکام جاری ہے اور لینڈ ریکارڈ دفتر میں کمپیوٹر برانچ کے انچارج علی حسن شیرازی ودیگرپرمشتمل ڈیسک قائم کردیاہے جہاں ان کی راہنمائی کیلئے وہ ہمہ وقت موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لینڈ ریکارڈ کے قیام سے رشوت کے بغیر تیزی سے کام کئے جارہے ہیں جو حکومت پنجاب کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں