عزیز آباد کالونی ساہیوال گیس سلنڈر دھماکہ کی 15سالہ لڑکی جاں بحق

آٹھ جھلس جانے والے افراد کو نازک حالت کے سبب برن یونٹ لاہور ریفر کر دیاگیا

پیر 7 نومبر 2016 13:42

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2016ء) عزیز آباد کالونی ساہیوال میں گیس سلنڈر دھماکہ پندرہ سالہ لڑکی رضیہ جاں بحق اور آٹھ بر ی طرح جھلس گئے ٬ جن میں آٹھ افراد کی حالت نازک ہے انہیں سروسز ہسپتال لاہور کے برن یونٹ میں ریفر کر دیا گیا ہے جن میں ریحانہ 25سالہ ٬ مہناز زوجہ جابر 40سالہ٬ رخسانہ زوجہ صابر 35سالہ ٬ حسن صادق 3سالہ٬ روزینہ 2سالہ ٬نمرہ ڈیڑھ سالہ ٬رمشہ2سالہ ٬ سہیل صابر5سالہ٬ اور تسلیم بی بی بوڑھی عورت شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 4نومبر کی رات کو صابر کے گھر دوسری منزل پر ایک بڑے لان میں صابر کی بیوی رخسانہ اور دیگر اہل خانہ کھانہ تیار کرکے کھانے کے لیے اکھٹے بیٹھے تھے کہ چولہا گیس سے لیک ہونے کی آواز آئی تو رضیہ نے سلنڈرکو چولہے کے ساتھ دوبارہ سیٹ کیا جب اسکی ماں نے آگ جلائی تو اچانک دھماکہ ہوا اور تمام افراد جھلس گئے جن کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں آج صبح رضیہ دم توڑ گئی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں