ڈکیتی کی مختلف وارداتوں شہری میں نقدی ‘موبائل فون اور ڈرائیونگ لائسنس سے محروم

اتوار 6 نومبر 2016 18:20

ساہیوال۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2016ء) ڈکیتی کی مختلف وارداتوں شہری میں نقدی ‘موبائل فون اور ڈرائیونگ لائسنس سے محروم ہو گئے٬ ڈکیتی کی واردات گورنمنٹ گرلز کالج کے عقب گلستان کالونی میںہو ئی جہاں زاہد حسین اپنے گھر سے کار میں مارکیٹ جانے کے لئے نکلا تو کالج کے عقب میں د و نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 1800روپے نقدی ‘اے ٹی ایم کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ چھین کر فرارہو گئے٬ دوسری واردات 190/9A-Lمیںہو ئی جہاں مقصود خاں شہر سے اپنے گائوں9/11-Lجارہاتھا کہ راستے میں غلام قادر وغیرہ 3ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون و نقدی 5500روپے چھین کر فرارہوگئے٬ چوری کی واردات صرافہ بازار میںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے ایک جیولرز محمد حنیف کی دکان میں نقب لگا کر دوکان سے نقدی اور 34تولے طلائی زیورات کل مالیتی 17لاکھ65ہزارروپے چرالئے٬ دیگر وارداتوں 87/9-Lمیں رمضان وغیرہ2ملزمان نے محمد عبدالله کی موٹرسائیکل مالیتی 40ہزارروپے کامسیٹ یونیورسٹی کے باہر سے اور 85/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے عامر شہزاد کی موٹرسائیکل مالیتی 30ہزارروپے میڈیکل سٹور کے باہر سے چرالی٬ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں