قائدین مسلم لیگ ن کو مضبوط اور مستحکم سیاسی جماعت بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاںہیں٬ پیر سید عمران احمد شاہ

اتوار 6 نومبر 2016 18:20

ساہیوال۔6 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 نومبر2016ء) رکن قومی اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ نے کہاہے کہ قائدین مسلم لیگ ن کو مضبوط اور مستحکم سیاسی جماعت بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاںہیں اور ملکی تعمیروترقی میں اپنا اہم کردار اداکررہے ہیں٬ نومنتخب رورل چیئر مین عوام کی آواز ہیں اور ضلعی چیئر مین کی ٹکٹ کے سلسلہ میںا ن کی آواز اپنے قائدین تک پہنچائیںگے٬ امید ہے قائدین عوام کی خوا ہش کو مد نظر رکھتے ہو ئے ٹکٹ ایسے امیدوار کو دینگے جنہیں چیئر مین پسند کرتے ہیں اور انشا ء الله جیت کر یہ سیٹ قائدین کی جھولی میں ڈالیںگے٬ وہ یہاں سابق ایم پی اے اور نو منتخب رورل چیئر مین پیر سید ولائت شاہ کھگہ کی طرف سے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رورل چیئر مینوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ٬ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری طفیل جٹ ‘ ایم این اے چوہدری منیر ازہر کے بھائی چوہدری سلیم گھک ‘ ایم پی اے خضر حیات شاہ کھگہ ‘ ایم پی اے ارشد لودھی کے بھائی لیاقت لودھی ‘ ٹکٹ ہولڈر برائے ایم پی اے رانا باسط اور 42نومنتخب رورل چیئرمین بھی موجود تھے٬ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پیر ولائت شاہ کھگہ نے کہا کہ ان کا مقصد مسلم لیگ ن کے امیدواروںکو مخصوص سیٹوںپر کامیاب کراناہے اور یہ 42چیئر مین عوام کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنا فیصلہ دینگے اور مسلم لیگ ن کو مضبوط جماعت بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیںگے٬ تقریب سے چوہدری طفیل جٹ ‘لیاقت علی لودھی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں