مقتول خاندان کے بزرگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ٬ عدالت نے حفاظتی ضمانت کنفرم کر دی

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)سپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال شبیر حسین اعوان نے صدر اوکاڑہ روڈ بلاک اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث محمد اکرم ملزم کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کر دی ہے اور ملزم کو پچاس ہزار روپے کا ضمانت نامہ عدالت میں سات یوم کے اندر داخل کرانے کا حکم دیا ہے جبکہ ملزم عابد ٬ عابد اصغر کی ضمانت منسوخ کر دی ہے اور ملزم عدالت میں حاضر نہیں ہوا پولیس صدر اوکاڑہ نے 16اپریل 2015کو چک 4ایل میںسیاسی مداخلت پر ایک ہی خاندان کے دو افراد کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنے پر اور الٹا مقدمہ کے مدعی صادق علی کو حراست میں لینے کی بنا پر ورثاء نے غربی بائی پاس اوکاڑہ بند کرکے احتجاج کیا تو پولیس نے مقتول کے خاندان کے افراد کے خلاف ایک مقدمہ 506بی -149-148-186-341ت پ 16ایم پی او اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرکے تمام افراد کو اشتہاری قرار دے دیا تھا اور اب گرفتاریاں کی جا رہی تھیں ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں