دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں بہن بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

جمعہ 4 نومبر 2016 20:31

ساہیوال۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں بہن بھائی سمیت 3افراد جاں بحق ‘ڈرائیور سمیت تین شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

پہلا حادثہ ملتان روڈ پر 187/9-Lکے قریب ہوا یہاں شدید دھند کی وجہ سے ایک کار کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی اور پیچھے مسافر وین نے کار کوہٹ کردیا جس کے نتیجہ میں دو بہن بھائی 12سالہ کشف اور 14سالہ حمزہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ کارڈرائیور غلام نبی ‘ مجاہد حسین اور زاہد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں پر 2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

دوسرا حادثہ 134/9-Lپل کے قریب ہوا یہاں تیز رفتارآئل ٹینکر نے ایک موٹرسائیکل سوار 15سالہ ارسلان کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں ارسلان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں