ساہیوال آرٹس کونسل میں سال 2017ء کا سالانہ کیلنڈر ترتیب دینے کیلئے خصوصی اجلاس

جمعہ 4 نومبر 2016 20:31

ساہیوال۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) ساہیوال آرٹس کونسل میں سال 2017ء کے دوران ادبی وثقافتی تقریبات منعقد کرنے کیلئے سالانہ کیلنڈر ترتیب دینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر اکبر شاہ نے کی۔اجلاس میں ساہیوال ڈویژن کی معروف ادبی وثقافی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور سال 2017ء کے لئے مختلف تقریبات کے انعقاد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

جن تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ان میں مہکاں ادبی بورڈ ‘پنجاب لوک سجاگ ‘پنجاب لوک لہر اور جیون سانجھ شامل ہیں ۔تقریب کے دوسرے حصے میں ایک خصوصی مذاکرہ بعنوان پنجابی رہتل تے زبان دیاں لوڑاں وتھوڑاں منعقد ہوا جس میں شرکاء نے پنجابی زبان کے فروغ اور پنجابی ادب کی اشاعت کی ضرورت پر زور دیا ۔تقریب کے آخر میں ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محمدعقیل اشفاق نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ نظامت کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ریاض ہمدانی نے ادا کئے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں