کچن گارڈننگ پراجیکٹ خادم اعلیٰ پنجاب کا اچھا اقدام ہے ٬اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 4 نومبر 2016 20:31

ساہیوال۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر صبا ء اصغر نے کہاہے کہ کچن گارڈننگ پراجیکٹ خادم اعلیٰ پنجاب کا ایک اچھا اقدام ہے جس کے تحت کاشتکاروں اور کسانوں کے علاوہ عام افراد بھی محکمہ زراعت کے سیل پوائنٹ سے بیج سبزیات سستے نرخوں پر خرید کر اپنے گھروں میں اگا کر اپنے لئے سبزیاں پیدا کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں محکمہ زراعت (توسیع ) ساہیوال کے زیر اہتمام کچن گارڈننگ پراجیکٹ کے تحت بیج سبزیات سبسڈی سیل پوائنٹ کا افتتاح کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔

اس موقع پر ای ڈی او زراعت اختر علی کمبوہ ‘ڈسٹرکٹ آفیسر جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کلیم نثار کے علاوہ دیگر سٹاف ‘ کاشتکار وں اور معززین علاقہ کی کثیر تعدادبھی موجود تھی ۔اس موقع پر زراعت افسران نے زرعی ادویات کے سپرے کے بغیر گھروں میں تازہ سبزیات اگانے کے حوالہ سے کاشتکاروں اور عام افراد کو بھی تربیت دی جسے اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افراد نے سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں