لاہور ہائیکور ٹ کی 150سالہ تقریبات منانے کیلئے کمیٹی تشکیل

جمعہ 4 نومبر 2016 20:31

ساہیوال۔4نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 نومبر2016ء) لاہور ہائیکور ٹ کی 150سالہ تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال سید مظفر علی شاہ نے تقریبات کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی چوہدری نذیر احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے۔کمیٹی کے زیر اہتمام 12نومبر کو تین بجے سہ پہر ’’قانون کی بالا دستی کا قیام ‘‘ کے عنوان سے جناح ہال ساہیوال میں کانفرنس منعقد کی جائیگی جبکہ 13نومبر کو صبح دس بجے ڈسٹرکٹ بار اور ڈسٹرکٹ بیچ ساہیوال کا ظفر علی سٹیڈیم میں کرکٹ میچ ہو گا۔

(جاری ہے)

14نومبر کو مختلف سکولوں کے طالبعلموں کو ڈسٹرکٹ کورٹس کا دورہ کر ا کر انہیں عدالتی طریقہ کار اور پاکستان میں نظام عدل و انصاف سے روشنا س کرایا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے عدل و انصاف کے موضوع پر مضامین ‘پینٹنگ اور فوٹو گراف کے مقابلہ جات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ان مقابلہ جات میں حصہ لینے والے افراد اپنے مضامین‘تصویریں یا فوٹو گراف لاہور ہائیکورٹ کو 15نومبر تک بھجوا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ساہیوال اور ڈسٹرکٹ پاکپتن کے ججز کے درمیان20نومبر کو ایک کرکٹ میچ بھی منعقد کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں