ساہیوال ٬ لاہور ہائی کورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات منانے کے لیے کمیٹی کی تشکیل

جمعہ 4 نومبر 2016 19:52

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 نومبر2016ء) لاہور ہائی کور ٹ لاہور کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال سید مظفر علی شاہ نے تقریبا ت کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی چوہدری نذیر احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کریں گے -کمیٹی کے زیر اہتمام 12نومبر کو تین بجے سہ پہر ’’قانون کی بالا دستی کا قیام ‘‘ کے عنوان سے جناح ہال ساہیوال میں کانفرنس منعقد کی جائے گی جبکہ 13نومبر کو صبح دس بجے ڈسٹرکٹ بار اور ڈسٹرکٹ بیچ ساہیوال کا ظفر علی سٹیڈیم میں کرکٹ میچ ہو گا -14نومبر کو مختلف سکولوں کے طالبعلموں کو ڈسٹرکٹ کورٹس کا دورہ کر ا کر انہیں عدالتی طریقہ کار اور پاکستان میں نظام عدل و انصاف سے روشنا س کرایا جائے گا -لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے عدل و انصاف کے موضوع پر مضامین ٬پینٹنگ اور فوٹو گراف کے مقابلہ جات کا بھی اعلان کیا گیا ہے -ان مقابلہ جات میں حصہ لینے والے افراد اپنے مضامین ٬تصویریں یا فوٹو گراف لاہور ہائی کورٹ کو 15نومبر تک بھجوا سکتے ہیں -علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ساہیوال اور ڈسٹرکٹ پاکپتن کے جج صاحبان کے درمیان20نومبر کو ایک کرکٹ میچ بھی منعقد کرایا جائے گا -

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں