ساہیوال ٬شدید دھند کے سبب ٹریفک حادثات ٬چار طالب علم جاں بحق٬ پانچ شدید زخمی

جمعہ 4 نومبر 2016 16:08

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2016ء) آج یہاں شدید دھند کے سبب ٹریفک حادثات میں چار طالب علم جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔جن میں زخمی ڈرائیور غلام نبی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پہلا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر چک9-187ایل کے قریب ہوا یہاں ایک خراب کھڑے ٹرک4669آر ایل سے ایک کار نمبر 3873ایل بی پیچھے سے آ ٹکرائی جس پر پیچھے سے آنے والا ٹرک نمبر2995 ایل ایس پی چڑھ گیا جس کے نتیجہ میںکار میں سوار چک 10-3ایل کے دو سگے بہن بھائی طالب علم حمزہ منیر نویں جماعت اور سدرہ منیر سیکنڈ ائیر موقعہ پر جاںبحق جبکہ ڈرائیور غلام نبی شدید زخمی ہوگیا جس کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔

غربی بائی پاس غلہ منڈی چک 9-134ایل کے قریب سیکنڈ ائیر کے طالب علم ارسلان کی موٹر سائیکل نمبر 7629ایس ایل ایم پر آئل ٹینکر 4822ایل ایس چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں طالب علم موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

ایک اور حادثہ چک 4-71آر کے قریب ہوا یہاں ایک موٹر سائیکل نمبر 1271ایس ایل کے اور ڈالہ گاڑی 5044ایل پی ٹی کے ٹکر کے نتیجہ میں ایک طالب علم محمد عثمان موقعہ پر جاں بحق جبکہ اسکا مامو ںمحمد ارشد شدید زخمی ہوگیا ۔

جبکہ ساہیوال ملتان روڈ پر خراب کھڑے ٹرالر سے موٹر سائیکل ٹکرانے کے نتیجہ میں دو سگے بھائی مجاہد حسین اور زاہد حسین شدید زخمی ہو گئے دونوں زخمیو ں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم ٬ تھانہ غلہ منڈی اور تھانہ نور شاہ نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ڈرائیور گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں