دکاندار کے گھر دن دیہاڑے ڈاکہ ٬ڈاکو٬ 5لاکھ 20ہزار روپے کی نقدی ٬ زیورات اور موبائل لوٹ کر فرار

جمعرات 3 نومبر 2016 16:09

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) جہاز گرائونڈ بلال پورہ میں ایک دوکاندارارشد کے گھر داخل ہوکر تین ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر پانچ لاکھ بیس ہزار روپے کی نقدی ٬ زیورات اورموبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ارشد مسیح اپنے گھر پر موجود تھا کہ دن دیہاڑے آتشی اسلحہ سے مسلح تین ڈاکو زبر دستی گھر میں گھس گئے اور اسلحہ تان کر نقدی پانچ لاکھ بیس ہزار روپے ٬ زیورات اور موبائل اسلحہ دکھا کر لوٹ لیے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر کمرہ میں بند کردیا اور فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ڈاکو گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں