ساہیوال٬گرلز سکول کے قریب سرکاری ملازم سے ڈاکوئوںنے موٹر سائیکل اور نقدی لوٹ لی

منگل 1 نومبر 2016 16:22

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2016ء)نواحی چک 9-135ایل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے قریب دو ڈاکوئوں نے ایک سرکاری ملازم مظہر سلیم کو دو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا ٬ ڈاکو موٹر سائیکل ٬ نقدی ایک لاکھ سات ہزار روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اولڈ سول لائن ساہیوال کا ایک سرکاری ملازم مظہر سلیم اپنی موٹر سائیکل ہنڈا بلا نمبری پر چک 9-135ایل جا رہا تھا کہ راستہ میں دو مسلح ڈاکوئوںنے پستول دکھا کر روک لیا اور اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اورنقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیںہوسکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں