دن دیہاڑے ڈاکو فارمیسی کے ملازمین سے 20لاکھ روپے چھین کرفرار

پیر 31 اکتوبر 2016 19:29

ساہیوال۔31 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اکتوبر2016ء)ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے فارمیسی کے ملازمین سے 20لاکھ روپے چھین لئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایک فارمیسی کے 2ملازمین صابر وغیرہ موٹرسائیکل پر 20لاکھ روپے بنک میں جمع کرانے جارہے تھے کہ فرنیچربازار میں ٹینکی چوک کے قریب 2نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے سائیڈمارکر گرادیا اورنقدی والا شاپنگ بیگ چھین کرفرارہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ناکہ بندی کرائی لیکن ملزمان کا سراغ نہ لگ سکا۔ پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں