تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے خلاف پولیس کا کریک ڈائون 14 کا رکن گرفتار

پیر 31 اکتوبر 2016 15:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے خلاف پولیس نے کریک ڈائون شروع کر دیا ہے اور تحریک انصا ف کے 14رہنمائوں کو گرفتار کر لیا ہے جن میںتحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ساہیوال کے صدر رضوان مظفر شاہ ٬ تیمور مغل ٬سابق ایم این اے رائے حسن نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری مسعود افتخار ان کے بھائی محمود افتخار ٬ عمران سرور ٬ شہزاد نذیر ٬زاہد فاروق٬ محمد نعیم٬محمد راشد٬ محمد اشرف ٬ محمد ندیم ٬ حافظ عدنان اور مہرلیاقت علی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بعدا زاں حافظ عدنان اورمہر لیاقت علی کو رہا کر دیا گیا۔جبکہ پولیس نے تحریک انصاف کے ایم پی اے وحید اصغر ڈوگر ٬ سابق ایم این اے رائے حسن نواز ٬ سابق ضلعی صدر شکیل خاں نیازی اور ایم پی اے مس نبیلہ خاں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے لیکن تمام لیڈر اسلام آباد جا چکے تھے اس لیے ان رہنمائوں کے گھروں سے پولیس کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں