ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں موٹرسائیکل ‘نقدی اور دو بھینسیں چرا لی گئیں

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:10

ساہیوال۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل ‘نقدی اور دو بھینسیں لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات ساہیوال کے نواحی گائوں 86/6-Rمیں ہوئی یہاں ایک جیل ملازم محمدعمران اپنے کوارٹر سے موٹرسائیکل پر راجباہ کے ساتھ ساتھ جارہا تھا کہ راستے میں ایلیمنٹری سکول کے قریب 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموٹرسائیکل مالیتی 26ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

دوسری واردات 94/9-Lمیں ہوئی یہاں محمد ظفر اقبال اپنے ساتھیوں عثمان امجد اور الله دتہ کے ہمراہ احاطہ مویشیاں میں سویا ہو ا تھا کہ ندیم وغیرہ 6مسلح ملزمان دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 2بھینسیں لیکر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں