عوام ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے٬ملک ندیم کامران

اتوار 30 اکتوبر 2016 17:10

ساہیوال۔30 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2016ء)صوبائی وزیر عشروزکوٰة اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب ملک ندیم کامران نے کہاہے کہ عمران خان ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ٬عوام ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے ملکی و بیرونی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیں اس سازش میں عمران خان بھی شریک ہیں جب بھی عوام کی خوشحالی کے لیے ملک میں منصوبے شروع کیے جاتے ہیں ملک دشمن رکاوٹ بن جاتے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں