ضلع ساہیوال میں گردن توڑ بخار سے ایک عورت سمیت چار افراد جاں بحق

اتوار 30 اکتوبر 2016 14:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2016ء) ساہیوال میں گردن توڑ بخار سے چار افراد جاں بحق -ساہیوال میں گردن توڑ بخار وبائی شکل اختیار کر چکا ہے گردن توڑ بخار سے نئی آبادی کا 30سالہ فیصل بیہوش ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑگیا۔

(جاری ہے)

کوٹ خادم علی شاہ میں فیصل آباد سے آیا ہوا مہمان شہادت علی 60سالہ ٬ حسین کالونی کی عورت بشریٰ زوجہ منور 60سالہ اور چک 9-112ایل سے 80سالہ موکھا گردن توڑ بخار کے سبب بیہوش ہو گئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایاگیا جہاں تینوں دم توڑ گئے۔شہریوںنے حکومت سے گردن توڑ بخار کی بڑھتی ہوئی وبا پر قابو پانے کے لیے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں