قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال ڈکیتی کیس

چوری کے مقدمات میں گرفتار چیف سیکورٹی افسر اور سب انسپکٹر کا 31اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ گرفتار دو کانسٹیبلوں ٬ کباڑیے اور چوکیدار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:28

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال میں ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں گرفتار چیف سیکورٹی افسر محمد عارف اور پولیس سب انسپکٹر سلطان محمود کا ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال زاہد ستار نے 31اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ دیکر تفتیش کے لیے پولیس نور شاہ کے حوالے کر دیا ہے جبکہ عدالت نے گرفتار چار ملزموں سرکاری گاڑی کے ڈرائیور بابر سہیل ٬ کانسٹیبل بلال٬ کباڑیہ ذوالفقار اور چوکیدار عبدالحمید کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے چینی کمپنی کے منیجر کی رپورٹ پر ان افسروں اور دیگر ملزموںکو یکم ستمبر اور یکم اکتوبر کو قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے گودام میں ڈکیتی ٬ چوری 27لاکھ 87ہزار روپے کے الیکٹریکل جمپرز اور دوسرا میٹریل لوٹنے اور چوری کرنے کے الزامات میں درج دو مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔تاہم پولیس نے مسروقہ مال 20لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں