ساہیوال٬سیکنڈ ائیر کی طالبہ اور اسکی ماں کے دوہرے قتل ٬ ڈکیتی اور زناء کے مقدمہ میں تین ملزموں کو دو٬ دو مرتبہ سزائے موت اور ایک ٬ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

ہفتہ 29 اکتوبر 2016 16:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال مسز افشاں اعجاز صوفی نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ اور اسکی ماں کے دوہرے قتل ٬ ڈکیتی اور زناء کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزموں جمشید ٬ انہوک اور شبیل کو دو دو مرتبہ سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ اثتغاثہ کے مطابق ملزموں نے 5جنوری 2013کو ڈبلیو بلاک سکیم نمبر 3فرید ٹائون میں انگلینڈ پلٹ کی بیٹی سیکنڈ ائیر کی طالبہ اقصیٰ اور اس کی بیوی نرگس ماں بیٹی کو ڈکیتی کی واردات کے دوران ہوس کا نشانہ بنایا دونوں کو قتل کر دیا اور لاکھوں روپے کے زیورات اور نقدی لوٹ کر ملزم فرار ہو گئے تھے ماں بیٹی کی لاشوں کو دو یوم بعد تعفن پھیلنے پر کمرہ سے نکالا گیا تین ماہ بعد سی آئی اے سٹاف پولیس نے تینوں ملزموں کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا تھا اور ملزموں کے قبضہ سے مسروقہ زیورات ٬ نقدی برآمد کر لی تھی اور فرانززک رپورٹ میں تینوں ملزموں کے جنسی تشدد کی تصدیق ہو گئی تھی پولیس فرید ٹائون نے مقدمہ -397-460-302اور376ت پ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا تینوں ملزموں نے اقبال جرم بھی کر لیا تھا ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمو ں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ مقتولہ نرگس اور اقصیٰ کے گھر میں رنگ (پینٹ)وغیرہ کرنے کے لیے داخل ہوئے اور اس بھیانک جرم کا ارتکاب کیاتھا۔مقتولین کی طرف سے کوئی وکیل نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے اللہ دتہ پراسیکیوٹر کو وکیل مقرر کیا تھا جس نے اس مقدمہ کی پیروی کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں