ساہیوال٬تحریک انصاف کاکارکنوں پر تشدد اورگرفتاریوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)تحریک انصاف کے رہنمائوں٬ کارکنوں اورخواتین پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے سینکڑوں کارکنوںنے آج ساہیوال پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے گرفتاریوں کی شدید مذمت کی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ گرفتار رہنمائوںاور کارکنوں کو رہا کیا جائے ٬ خواتین پر تشدد کرنے والے پولیس افسروں کو گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہیگا ۔

اس مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف ضلع ساہیوال کے قائم مقام صدر رانا آفتاب احمد نے کی مظاہرین نے بڑے بڑے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر گو نواز گو کے نعرے درج تھے ۔ بعد از ا مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں